اغوا کیس، نمرہ کاظمی کو 25 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

May 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کے مبینہ اغواء، سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ٹیم نمرہ کاظمی ڈیرہ غازی خان تونسہ میں موجود ہے لیکن چھاپہ مارنے کی اجازت نہ ملنے کہ وجہ سے تاحال کارروائی نہیں کی جاسکی۔ محکمہ داخلہ پنجاب سے اجازات ملتے ہی نمرہ کاظمی کی بازیابی کے لیے چھاپہ مارا جائے گا۔ آئندہ سماعت پر نمرہ کاظمی کو بازیاب کر کے پیش کیا جائے گا۔ نمرہ کاظمی کو پیش کرنے کے لیے 24 مئی تک مہلت دی جائے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے نمرہ کاظمی کو 25 مئی کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نمرہ کاظمی کی مبینہ طور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی لڑکے سے پسند کی شادی متعلق ویڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا۔