عدالت میں عدم پیشی، نیب کے سابق تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری

May 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے نیب کے سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔احتساب عدالت میں زیر سماعت ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں کئی ماہ سے پیشرفت نہ ہوسکی۔ طلبی کے باوجود سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی پیش نہیں ہورہے ۔عدالت نے نیب کے سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے نیب کے سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ضمیر عباسی کو 2جون کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے کہا کہ ضمیر عباسی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پانچ ہزار روپے ضمانت خود جمع کروائے گا ، عدالت جس تاریخ اور ٹائم پر طلب کرے گی ضمیر عباسی پیش ہو ، ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462ارب کی کرپشن کا ریفرنس 6 سالوں سے زیر سماعت ہے ۔ضمیر عباسی نے نیب کی جانب سے ریفرنس کے آخری گواہ کے طور پر بیان ریکارڈ کرانا ہے۔