وال چاکنگ کا الزام، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ

May 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے گھر پر پولیس نے اداروں کے خلاف چاکنگ کرنے کے الزام میں چھاپہ مارا تاہم انکی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال اشرف جوگی کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمہ الزام نمبر438/2022 میں ریاست اور ریاستی اداروں کی تضحیک کرتے ہوئے اشتعال انگیزی پھیلانے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں دیوار پر وال چاکنگ کی گئی ہے۔