این اے 240 کیلئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار کا اعلان

May 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)این اے 240 کے ضمنی انتخاب کیلئے ناصر رحیم لودھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار ہوں گے، ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے این اے 240کے ضمنی انتخاب کے لئے ناصر رحیم لودھی کے امیدوار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین این اے 240 ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی، جس کیلئے ناصر لودھی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔این اے 240پر ضمنی انتخاب 16جون کو ہوگا، یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی کے 19 اپریل کو انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔