چائلڈ پورنو گرافی ثابت ہونے پر مجرم کو 29 سال قید

May 22, 2022

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی شخص کو 29سال قید کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرم محمد اسحاق پر مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، مجرم محمد اسحاق کو بدفعلی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔