ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

May 22, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے گرانفروشوں اور ذخیروں اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دےدیا ،انہوں نے کہا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،وہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ ثاقب ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد کو مانیٹر کرنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی اور غلہ منڈی کے وزٹ کریں۔انہوں نے اضلاع میں قائم ڈی سی کاونٹرز کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر ملتان ڈویژن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈویژن میں سستے آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔10 کلو کا تھیلا490 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ شہریوں تک سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کے لئے مربوط میکانزم تیار کریں۔