ٹائلز لگانےآئے مستری کی فائرنگ سے مالک مکان زخمی

May 22, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان کے نواحی علاقے موضع بھینی میں گھر میں ٹائلز لگانے کے لیے آنے والے شخص نے فائرنگ کر کے گھر مالک کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق موضع بھینی کے رہائشی غلام شبیر کے گھر ارشد نامی شخص ٹائلز لگانے کے لیے آیا، اس دوران ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی تو اس نے پسٹل سے غلام شبیر پر فائرنگ کر دی، مکان مالک آنکھ اور کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع پر مخدوم رشید پولیس موقع پر پہنچی، پولیس نے زخمی کو ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ڈاکٹرز کے مطابق گولی لگنے سے غلام شبیر کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔