فیسٹولا کا عالمی دن کل منایا جائے گا

May 22, 2022

ملتان(سٹاف رپورتر)فیسٹولا کا عالمی دن کل 23 مئی(پیر)کو منایا جائے گا۔اس مرض کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ایک اندازے کے مطابق دنیا میں 25 سے 35 لاکھ خواتین فیسٹولا کی بیماری کا شکار ہیں۔اور ہر سال تقریبا 65 ہزار خواتین اس بیماری میں مبتلا ہورہی ہیں۔پاکستان میں تقریبا 7 سے 9 ہزار خواتین سالانہ فیسٹولا کے مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔فیسٹولا کے مریضوں کی انتہائی قلیل تعداد اپنا علاج کرواتی ہے۔خواتین میں حمل اور زچگی کے دوران صحیح دیکھ بھال نہ ہونے اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے عورتوں کے جسم میں کئی طرح کی خرابیوں کا امکان ہوتا ہے۔