تین ڈاکٹر تبدیل

May 22, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں مختلف شعبوں سے تین ڈاکٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔جاری احکامات کے مطابق نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عامر قیوم نے ڈاکٹر عبدالقادر خان کو وارڈ نمبر 12 کے ایڈمن رجسڑار ۔ڈاکٹر عدنان ارشد کو اے ایم ایس فارمیسی اور ڈاکٹر احمد کو ڈی ایم ایس فارمیسی تعینات کیا ہے اس کے علاؤہ ڈاکٹر وجہی کو اے ایم ایس پرچیز کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔