بستی ملوک چوک میں مولانا سعد رضوی کا استقبال

May 22, 2022

بستی ملوک (نامہ نگار) تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کا بستی ملوک میں بھر پور استقبال کیا گیا۔اس موقع پر بستی ملوک چوک میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑک کے دونوں اطراف کھڑے ہو کر پرجوش طریقے سے خوش آمدید کہا۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگائے۔بعد ازاں قافلہ رکے بغیر بہاولپور کے لیے روانہ ہو گیا۔