نشتر ہسپتال میں ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتی کا عمل روک گیا

May 22, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال میں ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتی کا عمل روک دیا ہے ۔جس کے حوالے سے نشتر ہسپتال کے ایم ایس نے ایک لیٹر جاری کردیا ہے ۔واضح رہے نشتر ہسپتال میں گریڈ پانچ سے گریڈ نو تک کہ خالی آسامیوں پر امیدواروں سے انٹرویو لیئے جارہے تھے ۔ اس قبل بھی کچھ دن پہلے درجہ چہارم کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل روکا گیا تھا ۔