الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت ابہام ہیں، نعمان لنگڑیال

May 22, 2022

فوٹو: فائل

ڈی سیٹ قرار دیے گئے رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ہم اپیل کا حق رکھتے ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت ابہام ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال نے کہا کہ فیصلے کے خلاف ہم اپیل میں ضرور جائیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر قائم ہیں، ہمیں فخر ہے، ہم صوبے کی بہتری چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا تھا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔