اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں، رضیہ سلطانہ

May 22, 2022

فوٹو: فائل

حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں، میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے۔

رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔

خیال رہے کہ 19 مئی کو بھارتی عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔