یورپی ملک آسٹریا میں بھی منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

May 22, 2022

فوٹو: فائل

آسٹریا میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوگیا، وسطی یورپی ملک آسٹریا کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ویانا میں اتوار کی شب 35 سالہ شخص کو منکی پاکس کی مخصوص علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کیا کہ متاثرہ شخص میں منکی پاکس انفیکشن کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

اب تک فرانس، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور اسرائیل میں منکی پاکس کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور آبلوں جیسے دانوں کا نکلنا شامل ہے۔