بھائی اورباپ کوبلاکرخاوندپرتشدد کرانے والی بیوی کے خلاف مظلوم شوہرتھانے پہنچ گیا

May 23, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھائی اورباپ کوبلاکرخاوندپرتشدد کرانے والی بیوی کے خلاف مظلوم شوہرتھانے پہنچ گیا ،تھانہ دھمیال کو سید مخدو م حسین شا ہ نے بتایاکہ والد کے چہلم پرختم کے لیے گھر سے جانے کے لیے تیار ہوا بیگم نے کہا تم نہیں جاسکتے اگر تم جانا چاہتے ہوتو پیسے دے کر جاؤ اسی اثناء میں ہماری تکرار شروع ہوگئیاور اس نے مجھے کمرے میں بند کرکے باہر سے دروازے کو لاک لگا کر اپنے بھائی اور والد کو کال کرکے بلا لیا انھوں نے آتے ہی گالی گلوچ شروع کردی اور ساتھ ہی ڈنڈے اور چھریسے مجھ پر حملہ کردیا شمشیر شاہ ولد ضمیر شاہ نے مجھ پر ڈنڈوں سے وار کرتا رہا اور ضمیر شاہ ولد سرور شاہ نے مجھ پر چھری سے وار کیا جو میرے دائیں بازو پر لگی اور میں زخمی ہوگیا۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔