کوئین میری کالج کی 70فیصد سیٹیں خالی ،سکول سیکشن کی حالت خراب

May 23, 2022

لاہور(ر ب نواز خان)تاریخی درسگاہ کوئین میری کالج لاہور میں اساتذہ اور دیگر سٹا ف کی 70فی صد سے زائد سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں تاریخی کالج کا سکول سیکشن زبوں حالی کا شکار ہے۔ کوئین میری سکول میں اساتذہ کی 84منظور شدہ سیٹوں میں سے 61 خالی ہیں۔ دیگر سٹاف کی کمی اس کے علاوہ ہے۔محکمہ سکول و کالج میں سے کوئی بھی کوئین میری سکول میں سٹاف فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ عارضی اساتذہ سے انتہائی کم اور حکومت کے مقرر کردہ معاوضے سے بھی کم معاوضے پر اساتذہ کو رکھا گیا ہے جن کو موسم گرما اور سرما کی تعطیلات کے پیسے بھی نہیں دیےجاتے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہناہے کہ یہ کوئین میری اب محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا ادارہ ہے اس لیے اپنا سٹاف وہاں نہیں دے سکتے ،جبکہ دوسری جانب محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پاس سبجیکٹ سپشلسٹ کی آسامیاں ہی موجو د نہیں ہیں۔ جن کو کوئیں میری سکول میں رکھا جا سکے ۔ اس صورتحال سے کوئین میری سکول بری طرح متاثر ہو رہاہے ۔ ریکار ڈ کے مطابق کوئین میری سکول میں ایس ایس ٹی کی گریڈ 16کی منظور شدہ 60سیٹوں میں سے 42سیٹیں خالی ہیں جبکہ گریڈ 17کی 8سیٹیں خالی ہیں ۔اسی طرح مجموعی طورپر اساتذہ کی 61سیٹیں خالی ہیں۔