عیدالضحی کے لئے جانوروں کی خریداری شروع، ونڈا مہنگا ہوگیا

May 23, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) عیدالضحی کے لئے جانوروں کی خریداری شروع ہوگئی ہے اور عید پر اجتماعی قربانی کرنے والے مذہبی اداروں، مدارس سمیت دیگر نے منڈیوں سے جانوروں کی خریداری شروع کردی ہے اور عام آدمی کے لئے دوسری جانب عید الضحی کے لئے جانوروں کا کاروبار شروع ہونےکے بعد ونڈا کی قیمتوں میں 150روپے بوری اضافہ ہو گیا۔ ونڈا بنانے والے مالکان نے 40کلو بوری کی قیمت میں 150روپے اچانک اضافہ کردیا ہے ۔ ونڈا مالکان کا کہنا ہے کہ چوکر، گندم، کھل، مکئی ، شیرا، سویا بین، پام میل، ملٹی وٹامنز اور منرل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈالر کی وجہ سے خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔