ایئرپورٹس لاؤنجز میں نماز کی جگہوں کی تزین و آرائش مکمل

May 23, 2022


کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان ایئرپورٹس کے لاؤنجز میں واقع نماز پڑھنے کی جگہوں کی تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن، خواجہ سعد رفیق کی ہدایات کی روشنی میں ملک کے متعدد ایئرپورٹس پر نمازیوں کے لیے مختص جگہوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس پر نمازیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے وضو خانوں اور نماز پڑھنے کی جگہوں کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔