انٹر بینک میں آج ڈالر200 روپے سے اوپر رہا

May 23, 2022

فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدرمیں 79 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ڈالر 200 روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوارن ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، پہلے ڈالر 86 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے کا ہوا تاہم دن کے اختتام پر اس کی قدر 200 روپے 93 پیسے رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی انٹربینک میں قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک میں ڈالر نے اپنی ڈبل سینچری مکمل کی تھی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

اس کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 201 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا تاہم اختتام پر یہ 7 پیسے کم ہوگیا۔