اپوزیشن لیڈر کی تقرری، غوث بخش مہر کا اعتراض، اسپیکر کی وضاحت

May 23, 2022

قومی اسمبلی اجلاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما غوث بخش مہر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھادیا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے غوث بخش مہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر جیسے بنایا گیا، ہمیں اس بارے میں سچ بولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں چھٹی لے کر گیا، میری عدم موجودگی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کرلیا گیا، ہمارا عمران خان کی پالیسی سے کوئی واسطہ نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے قائد حزب اختلاف کی تقرری کے معاملے پر وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ راجا ریاض اور غوث بخش مہر اپوزیشن لیڈر بننے کے متمنی تھے، آئین کے مطابق جسے اکثریت کی حمایت ہو وہی قائد حزب اختلاف بنتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے راجا ریاض کو زیادہ ارکان کی حمایت حاصل تھی۔