سوشل میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین، غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

May 23, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ٹک ٹاک کے ریجنل ہیڈ کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ لیکن انتشار پھیلانے، فیک نیوز اور کردار کشی کے لیے سوشل میڈیا کی استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان شہریوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آئین کے منافی کسی بھی پوسٹ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عوام کو ٹک ٹاک کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات میں ٹک ٹاک سے پارٹنرشپ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی بی اے سے مل کر آگاہی مہم چلائی جاسکتی ہے، وزارت اطلاعات تعاون کرے گی۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ ٹک ٹاک پر کبھی ریاست مخالف اور توہین مذہب سے متعلق مواد شیئر نہیں ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پر ٹک ٹاک ایپ پر لاکھوں ویڈیوز تیار ہوئیں۔