عمران خان کے پاس اپنی بات کہنے کا جمہوری راستہ موجود ہے، پرویز رشید

May 23, 2022

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کے پاس اپنی بات کہنے کا جمہوری راستہ موجود ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائدحزب اختلاف کی نشتست سے ایوان میں قائد ایوان وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنی بات سے آگاہ کریں۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ لشکر کشی اور یلغار کے ذریعہ مسلط ہونے کی تمام جمہوری قوتیں ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا عہد رکھتی ہیں۔