ن لیگی رہنماؤں کے شرح سود بڑھنے پر ماضی کے تبصرے

May 23, 2022

پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ سامنے آیا ہے، اس حوالے سے ماضی میں ن لیگی رہنما کیا تبصرے کرتے رہے ہیں؟

ماضی میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال نے شرح سود میں اضافے کے معیشت پر اثرات پر تبصرے کیے تھے۔

شرح سود بڑھنے پر ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ شرح سود میں معمولی اضافی بھی عوامی بحث کا حصہ ہوتا ہے۔

انہوں نے ماضی میں کہا تھا کہ شرح سود میں اضافے سے عوام پر بدترین بوجھ پڑے گا اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اس حوالے سے ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ صنعتوں کےلیے سود مہنگا ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت کو سود کی ادائیگی بھی کئی گنازیادہ کرنا پڑے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ شرح سود میں اضافے سے متعلق ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بھی دگنا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے اور شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کردیا۔

ایس بی پی اعلامیے میں کہا کہ شرح سود میں 1اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد شرح سود 13 اعشاریہ75 فیصد ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس وقت ملک میں شرح سود 12 اعشاریہ 25 فیصد ہے، جس میں 1 اعشاریہ5 فیصد اضافہ کیا گیا۔