پیپلز بس سروس کی مزید 71 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں، شرجیل میمن

May 23, 2022

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کی مزید 71 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس منصوبے کے تحت کراچی کے مختلف روٹس پر بسیں چلیں گی۔ ان میں سے 69 بسیں پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے پیپلز بس سروس منصوبہ شروع ہو جائے گا۔