لانگ مارچ کے پی اور پنجاب والوں کیلئے ہے، فواد چودھری

May 24, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لوگوں کے لیے ہے، عمران خان 25 مئی کو پشاور سے ایک بڑی ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔

اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہاکہ عمران خان مزید فیصلوں کا اعلان تین بجے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے نکلنے والی لاکھوں لوگوں کی سونامی کو روکنے کی کوشش کی تو تلخیاں بڑھیں گی۔

فواد چودھری نے امید ظاہر کی کہ انتظامی افسران بھی اپنے لوگوں پر گولیاں، آنسو گیس اور لاٹھیاں چلانے کے بجائے استعفوں کو ترجیح دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر سے بھی لوگ اپنےحقوق کے لیے نکلیں گے، ان شہروں کو اسلام آباد بنائیں گے۔