کسی طور الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے، جاوید لطیف

May 24, 2022

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن اگلے سال ہوگا، ہم اپنی مدت پوری کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی طور الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کو ڈی چوک نہیں آنے دیا جائے گا۔

قبل ازیں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اسمبلیوں کی دو، چار، پانچ، دس دن میں تحلیل کا فیصلہ کرلیا تھا، مگر پھر سوچ کر فیصلہ تبدیل کر لیا کہ یہ فیصلہ عمران خان کے دھرنے سے نتھی ہو جائے گا۔