تھر میں آر او پلانٹس کو فعال نہ رکھنے پر کارروائی کرینگے، ناصر حسین شاہ

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں آر او پلانٹس کو فعال رکھنے کے لئے غفلت نہ برتی جائے ،تھر کے مختلف علاقوں کو پانی فراہمی اور آئندہ بجٹ میں محکمہ بلدیات کی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکینِ قومی اسمبلی رمیش کمار ، مہیش ملانی، رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تھر، عمرکوٹ، چھاچھرو، مٹھی، نوکوٹ، ننگر پارکر اور اسلام کوٹ کو پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیموں پر منتخب نمائندوں نے تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر وزیر بلدیات نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی تازہ تجاویز کو نئی اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔