حساس ادارے کا اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ملزم بلال عرف انسپکٹر بلال عرف بالو کو گرفتار کرلیا ،ملزم حساس اداروں کا جعلی اہلکار بن کر لوگوں سے بھاری رقوم وصول کیا کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے اداروں کے کارڈز، یونیفارم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔