گلستان جوہر، شہریوں نے 3 ڈاکو پکڑ لئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے 3 ملزمان چھینی گئی رقم لے کر فرار

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب 6 ڈاکو سجی کی دکان کے قریب شہری محمد احمد خالد سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے اور ان پر تشدد کیا جس سے تینوں ملزمان زخمی ہوگئے ،اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تینوں ڈاکوؤں کو عوام سے بچا کر تھانے منتقل کردیا، جبکہ ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق نقد رقم فرار ہونے والے ڈاکو ساتھ لے گئے ہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان پی آئی بی تھانے کی حدودعیسیٰ نگری کے قریب رہائش پزیر ہیں جنکی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں تیمور ذیشان، بوبی رحمت اور دانش ولد جوزف شامل ہیں، جن کے قبضے سے11سو روپے اور 2 پستول برآمد کر کے 3مقدمات درج کر لیے ہیں۔