امام الحق کی ساتھی کھلاڑیوں کیلئے دعوت

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کی طرف سے ساتھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں گھر پر کھانے کی پرتکلف دعوت کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نواز، میر حمزہ، آصف علی اور عثمان قادر نے شرکت کی ۔