قیوم آباد اور اطراف کے علاقے میں رات گئے کومبنگ آپریشن

May 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قیوم آباد اور گردو نواح میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا جا رہا ہے،آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔اس دوران داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔