پیپلز بس سروس یکم جون اور اورنج لائن کے آغاز کیلئے 30 مئی تاریخ دے چکا ہوں، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

May 24, 2022

کراچی ( آن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہپیپلز بس سروس یکم جون اور اورنج لائن کے آغاز کیلئے 30مئی تاریخ دے چکا ہوں۔ سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس اور عبدالستار ایدھی اورینج لائن پروجیکٹ کے آغاز سے متعلق نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کمپنی ( این آر ٹی سی ) اور سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی ( ایس آئی ڈی سی ایل ) کے الگ الگ اجلاس کی صدارت شرجیل میمن نے کی ۔