جنرل راحیل شریف، ہدایت، عاصم باجوہ کیخلاف کارروائی کیلئے رٹ غیر موثر قرار

May 24, 2022

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس فیصل زمان خان نے انگور اڈہ چیک پوسٹ افغانستان کو دینے پر جنرل راحیل شریف،جنرل ہدایت اور جنرل عاصم باجوہ کے خلاف آرمی ایکٹ کی دفعہ24اے اور58کے تحت فوجداری کارروائی کیلئے دائر رٹ غیر موثر قرار دیتے ہوئےنمٹا دی ۔لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے14جون2016کورٹ دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گے۔پٹیشنر کی عدم موجودگی میں رٹ کو نمٹا دیا گیا۔ فیصلے کے خلاف نہ صرف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جاے گی بلکہ سپریم جوڈیشل کونسل سے بھی رجوع کیا جائے گا۔