وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا حکم محکمہ خوراک نے ہوا میں اُڑا دیا

May 24, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے واضح احکامات کو محکمہ خوراک پنجاب نے درخور اعتناء نہیں سمجھا۔ 19مئی 2022ء کو صبح سوا 10بجے پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے یہ تاریخ ساز اعلان کیا کہ پورے پنجاب میں صارفین کو 490روپے کا فی 10کلو اے ون کوالٹی آٹا تھیلا فوری ملا کریگا۔ ملز مالکان نے کہا ہے کہ اگر 24مئی کو نوٹیفکیشن کر کے گندم کا اجراء شروع نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی 490روپے فی دس کلو آٹا تھیلا بند کر دی جائیگی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کی ہدایت پر صوبہ بھر کی فلور ملوں نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حکم پر عملدرآمد 19مئی سے شروع کر دیا اور آج 23مئی تک یہ عملدرآمد صوبہ بھر میں ہو رہا ہے مگر محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے کی گئی اس یقین دہانی کو پیر 23مئی کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ۔