جب بھی آئین پامال ہوا، بدقسمتی سے عدلیہ نے راستہ دیا، ایمل ولی

May 24, 2022

پشاور(نیوزرپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کاپاکستان آئین کو پامال کیا گیا، بدقسمتی سےعدلیہ نے ہی راستہ دیا ۔ خوشی ہے کہ عدالتیں رات 12بجے اور چھٹی کے دن بھی کھل رہی ہیں، لیکن ہمیں شکایتیں بھی ہیں۔پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ اس ملک میں کوئی سفید گائے نہیں، جہاں بھی غلطی ہوگی اے این پی ببانگ دہل تنقید کرے گی اور آواز اٹھائے گی۔ پچھلے سات سال سے فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے، دن کو بھی نوٹس نہیں لیا جارہا۔ ہمیں شکایت ہے کہ بی آر ٹی تحقیقات کو عدلیہ نے ہی روکا ہے۔ ہم یہ بھی شکایت رکھتے ہیں کہ پارلیمان کا بیشتر حصہ استعمار کے قبضے میں ہے اور عدلیہ بھی مجبور نظر آرہی ہے۔