موسم کی خرابی کے باعث اوکاڑہ میں ن لیگ کا جلسہ ملتوی

May 24, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)موسم کی خرابی کے باعث اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔ جلسہ طوفان اور موسلادھار بارش کے باعث ملتوی کیا گیا، جلسے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازنے خطاب کرنا تھا،ن لیگ کے مقامی قائدین نےاس جلسہ کی ایک ماہ سے تیاریاں شروع کررکھی تھیں رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے مرکزی اور مقامی قیادت کےمشورے سے جلسہ ملتوی کرنےکا اعلان کیا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔