پانچ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے 5 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں ۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کامران فضل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سعادت علی یاسین کو ایس ایس پی پولیس ٹرینگ سینٹر شہید بینظیر آباد تعینات کردیا ، شاد ابن مسیح کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ، ملک محمدااصغر عثمان کو ایس ایس پی پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدا ٓباد ،سید محمد عباس رضوی کو سنٹرل پلیس سی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔ اسی طرح منیر احمد کھوڑو کو ایس ایس پی پرنسپل شہداد پور تعینات کر دیا گیا۔