صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ کے اعزاز میں تقریب پذیرائی ، ممتاز علی شاہ کاکہناتھاکہ عالمی سطح پر بھی سندھ اسکاؤٹس کا لوہا منوائیں گے جبکہ صدیق میمن کاکہناتھا کہ حیدر آباد میں بھی اسکاؤٹ آڈیٹوریم بنائینگے۔گزشتہ روز سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر و سابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی تقریب پذیرائی اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی، تقریب میں چیف پیٹرن وسابق چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن، کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے اسکاؤٹ کمشنرجسٹس (ر) حسن فیروز، سابق ڈپٹی چیف اسکاؤٹ کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی، صوبائی خازن محمد حسین مرزا، سابق ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز منسوب حسین صدیقی، سابق ڈائریکٹر لاڑکانہ پنیل شیخ اور سندھ کے تمام ڈویژنل آرگنائزز، ڈسٹرکٹ سیکریٹریز اور دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اسکاؤٹس کی پروموشن میں محمد صدیق میمن نے اہم کردار ادا کیا جبکہ آج سندھ اسکاؤٹنگ پاکستان میںنمبر ون پوزیشن پر سید اختر میر کی وجہ سے ہے۔