تبلیغی جماعت کے افراد کا رکشہ نہر میں گرنے سے دس افراد ڈوب گئے

May 24, 2022

ٹھٹھہ(شاھد صدیقی ) گجو کے قریب کے ڈی ے نہر میں رکشہ گرنے کے نتیجہ میں تبلیغی جماعت کے دس افراد ڈوب گئے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئ پانچ لاپتہ ہوگئے ۔تین کوزندہ بچالیا گیا۔ پشاور سے انیوالی تبلیغی جماعت کے افراد کے ڈی اے نہر کے قریب رھائش پزیر تھے کہ تین افراد کے بیمار ھونے پر دھابیجی کے رہائشی تبلیغی جماعت کے ساتھی ان کو کھلے رکشہ میں ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے لئے لیکر جارہےتھے کہ نہر کی پٹری پر رکشہ کااسٹئیرنگ لاک ھونے کے باعث رکشہ نہر میں جا گرا جس کے نتیجہ میں دس افراد نہر میں ڈوب گئے نہر کے کنارے پر مقامی خواتین نے اپنی چادریں پھینک کر تین افراد کوڈو بنے سے بچالیا تاھم مقامی افراد نے پہنچ کر دو افراد کی لاشیں نکال لی جن کی شناخت پشاور کے گل رحمن اور دھابیجی کے رہائشی محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پشاور سے انیوالی تبلیغی جماعت کے امیر سید مزمل شاہ اور پشاور کے گوھر بیگ کے علاؤہ دھابیجی کے رھائشی تین افراد مقبول ،حمزہ ،غلام رسول کی تلاش تاحال جاری ھے ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانچوں افراد کی تلاش کے لئیے کینجھر جھیل اور نیوی کے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ھے۔