اسلام آباد،فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد قتل

May 24, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ زمین سمیت دیگر تنازعات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری قتل اوردو زخمی ہوگئے ۔قتل کی واردات تھانہ ترنول کے علاقے میں ہوئی، پولیس کو محسن عباس نے بتایا کہ پھوپھی زاد علی عباس اور اشتیاق سمیت چار نے فائرنگ کرکے عدنان شاہ کو قتل کردیا ۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں عملدار سمیت سات افراد نے زمین کے تنازع اور مکان پر قبضہ کی کوشش کے دوران فائرنگ کردی ۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں بہاد علی سمیت سات نے عبدالرشی کے گھر پر فائرنگ کردی، ملزمان دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہٰیں ۔شہریار کی دکان پر بہادر علی سمیت دیگر نے حملہ کردیا ۔فائرنگ کی اور دکان سے نقدی موبائل اور دیگر اشیا چھین کرلے گئے ۔کورال کے علاقے میں زاہد نے طارق اور اسکے بھائی طاہر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طاہر شدید زخمی ہوگیا ۔سبزی منڈی کے علاقہ میں رقم کے تنازع پر فائرنگ سے 45 سالہ عرفان کوقتل کر دیا گیا ۔سبزی منڈی پولیس نے ملزم عامر جاوید کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ ترنول کے علاقہ فتح جنگ روڈ پر بلاک فیکٹری میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے،موٹرسائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔جاں بحق افراد کی شناخت وحید اور ملک صدیق کے نام سے ہوئی۔تھانہ کورال کے علاقہ میں ڈسڑکٹ کورٹ کے ملازم کونامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کو مقدمہ درج کر اتے ہو ئے ساجد حسین نے بتایاکہ میرے بیٹے نے مرضی کی شادی کی تھی ، اسی وجہ عناد پر واجد حسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔