پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اور ساتویں مردم شماری کے حوالے سے ورکشاپ

May 24, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان بیورو سٹیٹسکس کے زیر اہتمام اور لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اور ساتویں مردم شماری کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ مردم شماری کے لیے تعاون فراہم کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔صوبائی سطح پر محکمہ بلدیات پاکستان بیورو سٹیٹسٹکس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے گا۔ڈویژن، ڈسرکٹ اور تحصیل کی سطح پر کوارڈینشن کمیٹیاں نوٹیفائی کی جائیں گی ۔مستند ڈیٹا کے حصول کے لیے ٹریننگز ،موک ایکسرسائز اور پائلٹ سینسس بھی کروایا جائے گا۔محکمہ بلدیات نے مردم شماری کے حوالے سے لوکل گورنمنٹس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔سیکرٹری بلدیات اسد رحمان گیلانی نے مزید کہا کہ موثر پالیسی سازی کا انحصار مردم شماری کے درست اعدادوشمار پر ہے۔