سیکرٹر ی صحت کے دورے طبی سہولیات کا جائزہ لیا

May 24, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری صحت نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رینالہ خورد، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کا دورہ کیا۔انہوں نے خصوصی طور پر ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز، آپریشن تھیٹرز اور سٹورز کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔متعلقہ ایم ایس حضرات نے سیکرٹری صحت کو سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔