مسلم لیگ (ن) کی جان میں جان آگئی، عمران خان کیلئے دھچکا، اہم تفصیلات ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

May 24, 2022

کراچی (جنگ نیوز) اتحادی ڈَٹ گئے، مسلم لیگ (ن) کی جان میں جان آگئی، حکومت جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور یہ عمران خان کیلئے دھچکا ہے۔ اِس اہم موضوع پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ اُدھر مشکل معاشی فیصلوں کے سلسلے کی ابتدا بھی ہو گئی، آئی ایم ایف کو بھی کچھ تو تسلی ہوگی۔ وہاں چینی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلبہ کی واپسی کا اہم فیصلہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جلد کام شروع کرنا چاہیئے۔ ملک کے مختلف جنگلات میں آگ لگنے سے سب پریشان ہیں، جنگلی حیات کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، موسم کا فیکٹر اہم ترین ہوگا۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کی زینت بنایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیوپاکستان“ صبح 9 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔