شہباز شریف کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار

May 24, 2022

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ بنانے والے رمیز راجہ لائیو نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر نے صارف کے بنائے ہوئے شہباز شریف کے نام سے جعلی اکانٹ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ رمیز راجہ لائیو کو عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔