سونے کی قیمت میں 2350؍ کا اضافہ، فی تولہ ایک لاکھ 41 ہزار 650 روپے ہو گیا

May 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت 2350 روپے کے مزید اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1847ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 1862ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے اور روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ،پیر کو بھی سونے کی قیمت2350روپے کے نمایاں اضافے سے ایک لاکھ 41ہزار 650روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2015روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 21ہزار 442روپے ہو گئی ہے ،چاندی کی قیمت بھی 20روپے فی تولہ کے اضافے سے 1590 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔