چلاس اور بابو سر ٹاپ پر شدید برفباری ، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں

May 24, 2022

بفہ (نمائندہ جنگ) ملک کے بالائی علاقے چلاس اور بابو سر ٹاپ پر شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں بھی پھنسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بابو سر ٹاپ کی جانب آمد و رفت کل تک معطل ،برفباری رک چکی ، 15 گاڑیاں ریسکیو کرلیں۔ذرائع کےکے مطابق بابو سر ٹاپ اور چلاس میں برف باری سے سیاحوں کی مشکلات کے پیش نظر ریسکیو، اسسٹنٹ کمشنر، مجسڑیٹ، پولیس اور ڈی ایچ او ہیلتھ امدادی کاموں کے روانہ کردی ہیں۔اے ڈی ڈی ایم اے بھی مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، صورت حال معمول پر آنے تک بابو سر ٹاپ کی جانب آمد و رفت کل دن تک بند رہے گی۔