حمزہ اکثریت کھو چکے‘ کام سے روکا جائے‘ PTI کا الیکشن کمیشن کو خط

May 24, 2022

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا جس میں پی ٹی آئی وکیل نے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ کام کرنے سے روکنے کی استدعا کردی‘ خط میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اکثریت کھو چکے ہیں‘ الیکشن کمیشن نے 25منحرف ارکان کی رکنیت ختم کی ہے الیکشن کمیشن منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔ خط کے مطابق پانچ مخصوص نشستوں پر نئی فہرست کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں ‘تحریک انصاف نے پانچ نشستوں پر نام بھی الیکشن کمیشن کو بجھوا دیئے ہیں۔