مریم اورنگزیب نےعمران خان کے2014 کے تشدد اور انتشار کی وڈیوز جاری کردیں

May 24, 2022

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے 2014ء کے تشدد اور انتشار کی وڈیوز جاری کی گئی ہیں۔

وزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب کا لانگ مارچ سے متعلق کہنا ہے کہ ‏خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا لاقانونیت ہے، قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‏قوم نہ بھولے، یہ ہیں وہ فسادی اور فتنہ جو ملک میں پھر انتشار پھیلانے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔