سیاسی تشویش پر اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی، انڈیکس 42 ہزار سے نیچے آگیا

May 24, 2022

فوٹو: فائل

سیاسی تشویش پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس ایک سال کے بعد 42 ہزار سے نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 950 ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 718 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 16 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 999 ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ رواں کلینڈر سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 694 ارب روپے کم ہوئی ہے۔