چیمپئنز لیگ فائنل میں استعمال ہونے والی فٹبال نیلام ہوگی

May 25, 2022

پیرس (جنگ نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں استعمال ہونے والی گیند نیلام کی جائے گی۔ جرمن اسپورٹس کمپنی کے مطابق فٹبال کی فروخت سے ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے فنڈز میں دی جائے گی۔ فائنل ہفتے کی شب انگلش کلب لیور پول اورہسپانوی ٹیم ریال میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔